ٹرمپ کے داماد کا تقرر، ڈیموکریٹس کی مخالفت
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
واشنگٹن(آن لائن)امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کو مشیر کا عہدہ ملنے پر اعتراض کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اقرباپروری کے الزام میں اس کی تحقیق کی جائے۔ڈیموکریٹس کے ایک گروپ نے خط کے ذریعے جسٹس ڈپارٹمنٹ اور سرکاری آفس برائے اخلاقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تعیناتی کو اقربا پروری کے قانون کی روشنی میں دیکھا جائے۔کانگریس میں ڈیموکریٹس کے اس خط کے مطابق قانون برائے اقربا پروری کے تحت جیرڈ کشنر کی تعیناتی پر مضبوط کیس بنتا ہے اور اس کے تحت صدر کے رشتے دار کا وہائٹ ہاؤس میں کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے ان الزامات کو رد کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved