اسرائیلی ماہرین نے بھارتی ایٹمی پروجیکٹ پرکام بند کردیا
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ایٹمی پروجیکٹ تارا پور کے فیز تھری کا کام روک دیا گیا ہے، اطلاع ہے کہ بھارتی ایٹمی پروجیکٹ تارا کے فیز تھری میں کام کرنے والے تین سو سیزائد اسرائیلی ایٹمی ماہرین نے ان کے کام میں خلل ڈالنے کی وجہ سے کام روک دیا ہے۔اسرائیلی ایٹمی ماہرین نے اپنے کام بند کرنے کے حوالیسے اپنے ملک کو آگاہ کردیا ہے، معلوم ہواہے کہ بھارتی حکام کی اسرائیلی ایٹمی ماہرین کے کام بند کرنے سے دوڑیں لگ گئی ہیں۔بھارتی حکام نے اس حوالے سے تارا پور جاکر اسرائیلی حکام سے بات چیت کی ، تاہم اسرائیلی ایٹمی ماہرین نے کام کرنے سے منع کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان ایٹمی معاہدوں سے کئی برس سے آپس کے تعلقات بہت اچھے چل رہے تھے۔گزشتہ روز ایک معمولی واقعہ کی وجہ سے اسرائیلی ماہرین نے اپنا کام اس وقت بند کیاجب تارا پور کے ایک سینئر سائنس دان ڈاکٹر اشوک دیر سنگ نے اسرائیلی حکام کے ساتھ شراب کے نشے میں غلط باتیں کیں۔ اسرائیلی ماہرین نے اس کا سخت نوٹس لیا ہے جس پر تارا پور ایٹمی پروجیکٹ کے حکام نے اسرائیلی حکام سے معافی مانگی ہیتاہم معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved