مراکش، برقعے کی فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کر دی
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
رباط( آن لائن ) مسلمان ملک مراکش نے پورے چہرے کو ڈھانپنے والے برقعے کی فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کی جانب سے یہ پابندی بظاہر سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے تاہم ا س حوالے سے سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے مراکش کی وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ احکامات پر عملدرآمد رواں ہفتے میں ہی ممکن ہے۔ا غیر ملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ مراکش کی وزارت داخلہ کے ایک انتہائی اہم افسر نے کہاہے کہ ’’مکمل نقاب والے برقعے کی تمام شہروں میں درآمد ،تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کیلئے اقدامات اٹھا لیے ہیں ‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں کیونکہ ڈاکواپنی کارروائیاں کرنے کیلئے اسی لباس کا استعمال کرتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناہے کہ مراکش میں زیادہ تر خواتین چہرے کو نہ ڈھانپنے والے حجاب کو پہننے کو ترجیح دیتی ہیں۔۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved