امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رابرٹ کینیڈی سے ملاقات
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ماحولیات اور ویکسین کے مشہور ماہر رابرٹ ایف کینیڈی سے ملاقات کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق 62سالہ رابرٹ کینیڈی سینیٹر بوبی کینیڈی کے بیٹے اور سابق امریکی صدر جون ایف کینیڈی بھانجے ہیں۔ رابرٹ کینیڈی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ویکسین سیفٹی کے شعبے کے لئے قائم کمیشن کی سربراہی کی پیشکش کی ہے۔ واضح رہے کہ رابرٹ کینیڈی نے اس سے قبل ویکسین میں پارے کے استعمال کے بارے میں سوالات اٹھائے تھے اور یہ رائے ظاہر کی تھی کہ پارے اور آٹزم کے درمیان بظاہر ایک تعلق موجود ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved