تھائی لینڈ میں سیلاب ، 25افراد ہلاک
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
بنکاک (اے پی پی)تھائی لینڈ میں سیلاب اور اس سے متعلقہ حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق تھائی لینڈ میں خلاف معمول ہونے والی شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے اور تین لاکھ 60 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں جس سے 10لاکھ تک افراد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے جنوبی علاقوں میں ربڑ اور پام آئل کی پیداوار بھی رک گئی ہے اور سیلاب سے متعلقہ حادثات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔ جنوبی تھائی لینڈ میں گزشتہ سات روز کے دوران 493 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو اس سال کی اوسط 426 سے کئی زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ تھائی لینڈ میں عمومی طور پر مئی تا نومبر کا عرصہ بارشوں کا سمجھا جاتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved