چین اور امریکہ میں تجارتی تعلقات دونوں کے مفاد میں ہیں
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ چین اقتصادی تعلقات کے باعث دونوں ملکوں میں ملازمت کے 2.6ملین مواقع پیدا ہوئے ہیں ، اس سے امریکی صنعتوں میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار حاصل ہوا ہے، چین امریکی اشیاء کاکینیڈا اور میکسیکو کے بعد تیسرا بڑا خریدار ہے جس نے 2015ء کے دوران امریکہ سے 165ارب ڈالر کی اشیاء خریدیں جو امریکہ سے برآمد کی گئی اشیاء کا 7.3فیصد ہے۔2015ء کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ سے اشیاء کی خریداری کے باعث بلواسطہ یا بلاواسطہ امریکہ کو فائد ہ حاصل ہو رہا ہے کیونکہ امریکہ میں 1.8ملین روزگار کے مواقع پیداہوئے ہیں جبکہ چین میں امریکی سرمایہ کاری کے باعث 688000روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں ، امریکہ میں چینی سرمایہ کاری سے 104000 اضافی مواقع پیدا ہوئے ہیں ، چین کی سرمایہ کاری سے امریکہ میں اور امریکی سرمایہ کاری سے چین میں 2.6ملین لوگوں کو روزگار حاصل ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ ایک عشرے کے دوران چین میں مڈل کلاس لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہو جائے گا اور چین کے لئے 2026ء تک امریکی برآمدات کا حجم 369ارب ڈالر کا پہنچ جائے گا جبکہ 2030ء تک یہ مزید بڑھ کر 520 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved