یورپ برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گے، نظام زندگی درہم برہم
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
ایتھنز (آئی این پی)یورپ کے متعدد ممالک شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا،یونان میں پناہ گزین سرد موسم کی وجہ سے پھنس گئے ، درجہ حرارت منفی20 سینٹی گریڈ تک گرگیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یورپی ممالک ان دنوں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں ، یونان میں پناہ گزینوں کو شدید مشکل کا سامنا ہے ۔ امریکا میں بھی برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ۔ وسطی اور جنوب مشرقی یورپی ممالک کئی روز سے برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں ۔ یونان میں پناہ گزین سرد موسم کی وجہ سے پھنس گئے ۔ درجہ حرارت منفی بیس سینٹی گریڈ تک گرگیا ۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھی برفانی طوفان نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے ۔ مقامی حکومتوں کے اہلکار سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں ۔ ادھر ترکی کا شہر استنبول مسلسل پانچویں روز برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے ۔ گھر ، گاڑیاں ، درخت ، سب برف سے ڈھک گئے ۔ سڑکوں پر کئی انچ برف پڑچکی ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved