سعودی شاہ سلمان کو شاہ فیصل ایوارڈ برائے خدمتِ اسلام سے نواز دیا گیا
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ

ریاض(آئی این پی )سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکو شاہ فیصل ایوارڈ برائے خدمتِ اسلام سے نواز دیا گیا۔سعودی میڈیاکے مطابق رواں سال شاہ فیصل ایوارڈ برائے خدمتِ اسلام سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دیا گیا ۔ شاہ سلمان کو یہ اعزاز حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی دیکھ بھال اور خدمت ، سیرت نبوی پر توجہ ، سیرت نبوی کے تاریخی اطلس کے منصوبے کے لیے سپورٹ اور اسلامی اور عرب دنیا کو درپیش مشکل حالات کے مقابلے کے لیے ان کی کوششوں کے پیشِ نظر عطا کیا گیا ہے۔یہ اعلان خادم حرمین شریفین کے مشیر ، مکہ مکرمہ کے گورنر اور شاہ فیصل عالمی ایوارڈ کی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے 1438ہجری / 2017 کے لیے پانچ شعبوں میں ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کو بیان کرتے ہوئے کیا۔ مجموعی طور پر یہ 39 واں شاہ فیصل ایوارڈ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved