ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ روسی معلومات کا الزام مسترد کر دیا
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی خفیہ اداروں کی جانب سے اپنے متعلق شرمسار کرنے والے مواد کے اکٹھا کیے جانے کی خبروں کو کیچڑ اچھالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بغیر کسی سیاق و سباق کے نو منتخب صدر نے ٹویٹ کیا کہ 'جھوٹی خبر، یہ پوری طرح سے سیاسی طور پر کیچڑ اچھالنے کے مترادف ہے۔خیال رہے کہ امریکی میڈیا نے یہ خبر دی ہے کہ روسی خفیہ اداروں نے مسٹر ٹرمپ کو ذاتی طور پر زیر کرنے والا مواد حاصل کر لیا ہے۔ایک غیر مصدقہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کے پاس ان کے متعلق شرمسار کرنے والی پریشان کن معلومات ہیں۔امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے نو منتخب صدر اور ان کے پیش رو صدر براک اوباما کو معلومات بہم پہنچائی ہیں لیکن امریکی خفیہ برادری نے ان دعووں کی بابت عوامی طور پر کچھ نہیں کہا۔حالیہ ہفتوں کے دوران مسٹر ٹرمپ امریکی ایجنسیوں کی رپورٹ کے شدید دبا میں رہے ہیں جس میں یہ کہا گیا ہے کہ روس نے انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز ہیک کی تھیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کے خلاف اور مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں انتخابی نتائج کو موڑنے کا حکم کریملن سے دیا گیا تھا۔لیکن ابھی تک مسٹر ٹرمپ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نتائج سے واضح طور پر متفق نظر نہیں آئے اور انھوں نے روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں 'احمق' کہا ہے۔دوسری جانب روس نے ہیکنگ میں شمولیت سے انکار کیا ہے اور امریکہ پر 'وچ ہنٹ' کا الزام لگایا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved