پاک برطانیہ باہمی روابط سے دونوں ممالک کافائدہ ہوگا،میئرفیصل رشید
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ

وارنیگٹن(محمد فیاض بشیر) برطانیہ بھر میں پاکستانی و کشمیری نژاد صحافیوں کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے پاکستان کی ثقافت،نوجوان نسل کو مادر وطن کے ساتھ محبت و الفت و دلی لگاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے صحافی برادری کی کاوشیں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ وہ اپنے پیشہ صحافت کے ساتھ عین انصاف کرتے ہیں۔ جب سے میئر کا عہدہ سنبھالا ہے تہیہ کیا ہوا تھا کہ انکو ایوارڈ دینے کے لئے میئر چیمبر میں ایک تقریب منعقد کرکے تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے اسے پایہ تکمیل تک پہنچاکر دلی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار وارنیگٹن کونسل کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایشیائی نژاد میئر فیصل رشید نے مقامی صحافی حضرات کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی دفعہ کونسل میں کسی میئر نے ابھی تک صرف چھ ماہ کے دوران ساٹھ ہزار پونڈز میئر چیریٹی فنڈ کے لئے اکٹھے نہیں کئے۔ ذاتی کاوشوں اور ٹاؤن کے تمام طبقہ فکر کے ساتھ گہرے تعلقات کی وجہ سے ایسا ممکن ہوا ہے اور میئر شپ کے اختتام تک مزید رقم اکٹھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر میں ہمارا ٹاؤن جغرافیائی لحاظ کی وجہ سے معیشت میں ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتے ہوئے سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مادر وطن ہے وہ اگلے ہفتے پاکستان کے دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں دونوں ممالک کے دوران باہمی روابط سے دونوں کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنی نوجوان نسل کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ سیاست سمیت دیگر شعبہ جات میں بھرپور حصہ لینا چاہئے کیونکہ مساوی مواقع موجود ہیں زندہ مثال آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آجکل مغربی ممالک میں دین اسلام کی منفی تصویر کشی کی جاتی ہے اور دہشت گردوں کو اس سے منسوب کیا جاتا ہے حالانکہ اسلام امن پسند مذہب ہے انکا اسلام سے دور تک کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر سب اکٹھے ہونے کی کوشش کرتے ہیں کسی سے بین المذاہب کو اکٹھا کرنے اور انکے درمیان مکمل ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی اس کے لئے وہ یکم فروری کو بین المذاہب کا پروگرام منعقد کرنے جارہے ہیں جہاں پر صرف یک نکاتی نقطہ انسانیت پر تقاریر ہوں گی انسانیت کے ناطے ہم اکٹھے ہوکر ایک دوسرے کو قبول کرکے باہمی روابط بڑھاسکتے ہیں انہوں نے صحافی حضرات کو تعریفی اسناد اور شیلڈز پیش کیں۔پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا میئر کا دورہ پاکستان مقامی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں و کشمیری کمیونٹۖی نے برطانیہ بھر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اس سے ہمارے سرفخر سے بلند ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ میں بسنے والوں کے تعلقات میں مضبوطی ہر لحاظ سے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء پاکستان کی 70سالگرہ کا ہے قونصلیٹ اس سلسلے میں بھرپور تیاریاں کر رہا ہے نئے سال کے آغاز پر لندن پریڈ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ پیش کرنا اسی کا تسلسل ہے۔ میڈیا کا کردار قابل ستائش و فخر ہے صحافی برادری کی طرف سے حمایت اور اعتماد جو مجھے ملا ہے اسی وجہ سے کامیابیاں ملی ہیں۔ یونین کونسل لاہور کے چیئرمین سجاد ربانی نے خصوصی شرکت کی۔ میئرفیصل رشید


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved