دہشت گردوں کوکچلنے کیلئے فوج عدالتوں کوتوسیع دی جائے،چوہدری شوکت علی
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(پ ر) بریڈ فورڈ کے دینی اور سماجی رہنما چوہدری شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی میں اسلحہ کی بہت بڑی تعداد ایک جماعت کے گھر کے تہہ خانہ سے پکڑی ہے جو ایم کیو ایم کا عسکری ونگ کا رکن بتایا جاتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں را کے ایجنٹ اپنے کام میں مصروف ہیں دہشت گردی اور پھر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ابھی تک کراچی اور دیگر جگہوں میں جاری ہے اور را کے ایجنٹ اب تو کراچی میں جلسے کرنے کا اعلان بھی کر رہے ہیں اسلئے انکی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور کچلنے کی اشد ضرورت ہے ان حالات سے نمٹنے اور ان پر قابو پانے کے لئے فوجی عدالتوں کو توسیع دینے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مقدمے جلد نمٹائے جائیں اور انہیں عبرتناک سزائیں دی جائیں۔ چوہدری شوکت نے کہا کہ جو لوگ فوجی عدالتوں کی توسیع کی مخالفت کر رہے ہیں انکی اپنی گردنوں میں خارش ہو رہی ہے۔ سول عدالتیں مجرموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہیں اور پولیس کہتی ہے مجرم مفرور ہے تھا نہیں حالانکہ پولیس خود اسی یا انہی مجرموں کو سیکورٹی دیتی ہے اور گلی گلی شہر شہر ان کے ساتھ ان کے جلسوں کی رونق بنتی ہے کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved