پیرس،مہاجرین میں کھانے کی تقسیم پرپاکستانیوںکی زبردست پذیرائی
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
گزشتہ ہفتے سے جاری مہم زوروشورسے جاری ہے،مہاراجہ ریسٹورنٹ کے مالک محمدندیم نے سوافرادکے کھانے کابندوبست کیا پریس کلب فرانس کے صدرصاحبزادہ عتیق اوردیگرممبران نے گاردی لسٹ کے مقام پرکھاناتقسیم کیا،محمدندیم سے اظہارتشکر پیرس (راجہ حبیب الرحمن سے )فرانس میں پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی طرف سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بے گھر افراد اور مختلف جنگ زدہ ممالک سے آئے ہوئے مہاجرین اور غریبوں میں مفت کھانا تقسیم کرنے کی مہم زور و شور سے جاری۔ گزشتہ ہفتہ شروع ہونے والی اس مہم کو پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور ہر کوئی اس کا ر خیر میں پیش پیش نظر آرہا ہے۔ منگل کی شام پیرس کی معروف کاروباری شخصیت اور مہاراجہ ریسٹورنٹ کے مالک محمد ندیم نے پریس کلب کے ساتھیوں سے رابطہ کیا اور اس کارخیر میں بھرپور حصہ ڈالتے ہوئے ایک سو بے گھر لوگوں کیلئے اپنی طرف سے کھانے کا بندوبست کیا۔ پریس کلب کے صدر صاحبزادہ عتیق الر حمن کی قیادت میں جنرل سیکریٹری میاں محمد امجد ، ترجمان اور سیکریٹری مالیات یونس خان ، نائب صدر سید شاہزیب ارشد ، جوائنٹ سیکریٹری اشفاق احمد چوہدری ، شمریز خان سلطان محمود اور صدر وومن ونگ پریس کلب محترمہ آصفہ ہاشمی اور محترمہ شہلا رضوی نے پیرس میں گار دی لسٹ کے مقام پر مستحق لوگوں میں کھانا تقسیم کیا۔ پریس کلب کلب کے تمام ارکان نے مہاراجہ ریستوران کے مالک محمد ندیم کی جانب سے پریس کلب کی سماجی خدمت کی اس مہم میں ان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس نے گزشتہ ہفتے پیرس کے مختلف علاقوں میں سردی کے موسم میں موجود بے گھر افراد میں گرم کھانا تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کیا جسے پاکستانی کمیونٹی کے سماجی حلقوں میں زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اورپیرس میں مقیم صاحب ثروت پاکستانیوں نے پریس کلب کے عہدیداران و ذمہ داران کو اس اچھے عمل میں بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ صحافتی و سماجی راہنماں نے پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی کہ ہر کوئی نیکی کے ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔ پریس کلب کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے درد دل رکھنے والے حضرات کے تعاون سے بے گھر لوگوں میں مفت کھاناتقسیم کرنے کی اس مہم کو جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved