حضرت غوث الاعظم کی خدمات وتعلیمات تاریخ کاروشن باب ہیں،پیرمنورحسین
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
بریشیا،اٹلی (پ ر)حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی خدمات و تعلیمات تاریخ اسلامی کا ایک روشن باب ہیں۔آپ نے امت مسلمہ کی بر وقت رہبری فرما کر دین کو پھر سے زندہ فرما دیا۔ اسی لئے آپ کا لقب محی الدین ہے۔ان خیالات کا اظہار درگاہ عالیہ علی پور سیداں شریف کے سجادہ نشین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے عرس غوث الاعظم کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔یہ محفل شاہ ولایت فائونڈیشن اٹلی کے چیئرمین صاحب زادہ پیر سید رفاقت حسین شاہ ترمڈی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں مقامی افراد اورسماجی و مذہبی کارکنوں نے شرکت کی ۔پیر سید منور حسین جماعتی نے اولیاکرام کے ساتھ وابستگی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایمان و عمل کی حفاظت کے لیے وارثین انبیا کے دامن سے تمسک ناگزیر ہے۔شریعت و طریقت مومن کے ظاہر و باطن کو پاکیزہ رکھنے کے لئے ضروری ہیں۔اور یہ عظیم مقاصد اولیا کاملین کی صحبت سے حاصل ہوتے ہیں ۔اس روحانی محفل کی نقابت کے فرائض الحاج خاور بشیر بٹ نے سرانجام دیئے جب کہ صاحب زادہ پیر سید رفاقت حسین ترمذی، چوہدری محمد عتیق الرحمن کھٹانہ،سید مرتضی رفاقت ترمذی اور سید جعفر ترمذی نے بارگاہ رسالت و غوثیت میں منظوم ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved