ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج کاعازمین کونئی سہولیات کاخیرمقدم
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم(پ ر) خالد پرویز ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج نے سعودی عربیہ کی جانب سے مقدس فریضہ حج و عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین کو سعودی عرب اور واپسی تک کے تمام مراحل میں ان کے آرام و سکون اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے نئے قوانین اور اقدامات متعارف کروائے جانے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان قوانین اور اقدامات کی بہت شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ سعودی عربیہ کے ان نئے قوانین سے موجودہ دور میں حج و عمرہ کے فریضہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں ہونے والے انتظامات سے متعلق عازمین کو درپیش مشکلات اور مسائل سے بڑی تعداد میں عازمین حج و عمرہ بھاری رقوم کی ادائیگی کے باوجود کرپشن، استحصال، دھوکہ دہی، ناقص انتظامات اور رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات و مسائل کا شکار ہوکر اپنا یہ مقدس فریضہ آرام و سکون سے ادا نہیں کرپاتے۔ لیکن اب ان نئے قوانین کے تحت نگران سیل قائم کردئے گئے ہیں جو ٹور اینڈ ٹریول آپریٹرز کی جانب سے بیچے گئے پیکیج کے مطابق عازمین کو سروس اور سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ عازمین کی آمد پر ایئر پورٹ پر ان کے لئے سہولتیں جدہ سے مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ کے درمیان ٹرانسپورٹ کے انتظامات، کھانے پینے رہائش کے انتظامات۔ واپسی ٹکٹ کی کنفرمیشن اور سامان کی بکنگ سمیت اب تمام مراحل کی نگرانی کی جائے گی۔ اور کسی شکایت کی صورت میں متعلقہ ٹور آپریٹر یا سروس مہیا کرنے والے کے خلاف حکومت تحقیقات کرے گی۔ جس کے نتیجے میں بھاری جرمانے اور لائسنس ختم کرنے کی سزا مل سکتی ہے۔ ایسوسی ایشن نے تمام عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ اتھارٹیز سے بھرپور تعاون کریں۔ اور اپنی شکایات ان تک ضرور پہنچائیں تاکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوسکے۔ خیرمقدم

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved