کوئی مائی کالعل میرپورکے حقوق غضب نہیں کرسکتا،چوہدری محمدسردار
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) آزاد کشمیر میں حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کررہے ہیں ضلع میرپور کے حقوق کو کوئی مائی کا لعل غضب نہیں کرسکتا' بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ہمارے تمام سیاسی' سماجی رہنما ذاتی مفادات کی خاطر اجتماعی مفاد کو قربان کردیے ہیں' سیاسی وابستگی اپنی جگہ لیکن جب کوئی آپ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرے تو بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا ایسا مظاہرہ کرنا چاہئے جس سے غاصب کی نیندیں حرام ہوجائیں۔ میرپور میں تعلیمی بورڈ کو مظفر آباد منتقل کرنے کے لئے بڑی منظم سازش کے ذریعے کام ہورہا ہے لیکن طاقت کے بل بوتے پر ایسا کرنے والے حکمرانوں کو تنیہہ کرتے ہیں کہ میرپور ڈویژن کی عوام اس کے خلاف سراپا احتجاج ہوگی اور حالات کی خرابی حکمرانوں کی نااہل پالیسی کی وجہ سے ہوگی آزاد کشمیر کی عوام کے اندر تعصبات کو ہوا دینے سے نفرت پیدا ہوگی اور اس سے تحریک آزادی کشمیر بھی متاثر ہوگی ایسے واقعات سے اجتناب کیا جائے تو سب کے لئے بہتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے قابل اعتماد اور خاص ساتھی حاجی چوہدری محمد سردار نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں میڈیا اور صحافی حضرات کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہیں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصل حقائق سے پردہ اٹھانا چاہئے کیونکہ وہ معاشرے کی عین عکاسی کرتے ہیں اور اصلاح احوال کے لئے حکام بالا پر دبائو ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جیسی بین الاقوامی قد آور شخصیت کی موجودگی میں ایسا کرنے والوں کی محض خام خیالی ہے حقیقت میں ایسا نہیں کرپائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved