کرپشن کاخاتمہ ترجیح،اب ہرکامیرٹ پرہوگا،چوہدری سعیداحمد
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ

لندن (نمائندہ اوصاف) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے مکمل اعتماد سے راجہ فاروق حیدر خان کو بطور وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرکے ان پر ایک بہت بڑی ذمہ داری تفویض کردی ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان ایک نڈر 'محنتی اور ایماندار سیاست دان ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے فوراً بعد ران دن کام کرنا شروع کردیا ہے۔ ہماری ترجیحات آزادی کشمیر' آزاد کشمیر میں ایک صاف ستھری حکومت اور گورننس اور آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد اور بروقت تکمیل ہے۔ انشاء اﷲ ساری ترجیحات کو ہر صورت حاصل کرکے رہیں گے آزادی کشمیر کے بارے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ایک مدت کے بعد یونائیٹڈ نیشن میں بھرپور آواز بلند کرکے کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں۔ گڈ گورننس بارے وزیراعظم آزاد کشمیر نے میرٹ اور انصاف پر مبنی تقرریوں اور ترقیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام اساتذہ کی تقرریاں NTC کے ذریعے کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور پبلک سروس کمیشن کو depoling کرکے اس کی دوبارہ Recontructionکردی ہے تاکہ میرٹ پر بھرتیاں کی جاسکیں۔ ہماری حکومت نے پہلے چار ماہ میں چار ارب کی مختلف شعبوں میں بچت کی ہے۔ اگرچہ ہماری رفتار قدرے سست ہے مگر آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر کام میرٹ پر ہوگا اوپر کی سطح پر کرپشن کا خاتمہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم نے آتے ہی پروٹوکول کا سسٹم ختم کردیا ہے 10جنوری 2017 سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آزاد کشمیر میں ان کے مسائل کے حل کے لئے ایک علیحدہ سے پولیس آفیسر مقرر کردیا ہے ہم نے لوڈشیڈنگ 18گھنٹے سے کم کرکے چار سے چھ گھنٹے کردی اور انشاء اﷲ 2017 کے آخر تک اس کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ سوئی گیس کے جلد مسائل پر قابو پانے کے لئے وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر آزاد کشمیر میں سوئی ناردرن گیس کا ایک خصوصی دفتر نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میرپور کے نومنتخب ایم ایل اے اور آزاد کشمیر حکومت کے وزیر امور نوجوانان چوہدری سعید احمد نے بطور مہمان خصوصی ایک عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس عشائیہ تقریب کا اہتمام آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ ظہور خان' گریٹر لندن کے صدر راجہ تاج خان' نائب صدر ایوب میرپوری اور معروف کاروباری رہنما چوہدری بشارت محمود نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض میزبان خواجہ ظہور خان نے احسن طریقے سے انجام دیئے قبل ازیں خواجہ ظہور خان اور راجہ تاج خان نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی چوہدری سعید احمد کو میرپور سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مقابلے میں واضح اکثریت سے الیکشن جیتنے اور آزاد کشمیر حکومت میں کابینہ میں بطور وزیر تعینات ہونے پر ان کو مبارکباد دی اور ان سے امیدوابستہ کی جس طرح عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے امید ہے ان کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے میرپور کو ایک مثالی شہر بنا دیں گے اور گزشتہ محرومیوں کو دور کردیں گے۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل پر گزشتہ ہفتے بیشتر حملہ کی پرزور مذمت کی اور حکومت برطانیہ اور مسلم لیگ ن کے قائدین سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیر امور نوجوانان چوہدری سعید نے بھی اس واقعے کی مذمت کی اور یقین دلایا کہ پاکستان واپس جا کر اس مسئلہ کو قائدین کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ تقریب سے بیرسٹر عابد حسین' زبیر گل' چوہری محمد علی' راجہ فضارت کیانی' ظفر اقبال ایڈووکیٹ' راجہ امتیاز ' راجہ مشتاق' راجہ جہانگیر' اقبال سندھو' چوہدری شکور' رانا بشارت علی خان (برسٹل) راجہ سکندر ' نذیر بٹ اور دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں چوہدری سعید احمد کو مبارکباد دی اور ساتھ ساتھ زبیر گل پر مبینہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائدین سے مطالبہ کیا کہ اس سازش میں ملوث لوگوں کو پارٹی سے نکالا جائے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ چوہدری سعید


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved