پاک سرزمین پارٹی بے رحم احتساب کی حامی ہے،الطاف شاہد
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ

ما نچسٹر ( فیا ض بشیر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پار ٹی بے رحم احتساب کی حامی ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون کے نزدیک ریاست مقدم ہے،ریاست کو سیاست کامحوربنایاجائے۔ہماری قیادت ووٹ سے تبدیلی کے حق میں ہے ۔جوعناصر کئی دہائیوں سے سیاست کے نام پرعوام کاخون چوس رہے تھے ان کاناپاک وجودمزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔پاک سرزمین پارٹی ملک دشمن عناصر کومزید کوئی منفی اقدام کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔چودھری محمدالطاف شاید نے مزید کہا کہ ہمارے قائد ین عام آدمی کواقتدارمیں دیکھنے کے خواہاں ہیں،قومی وسائل پرعام آدمی کاسب سے زیادہ حق ہے۔ عوام کو بنیادی صحت اورمعیاری تعلیم کی جدیدسہولیات کی فرا ریاست کی ترجیحات میں سرفہرست ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محروم طبقات کامعیارزندگی بلندکرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تعلیم یافتہ اورہنرمندافرادکوبرسرروزگارکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی پرعزم قیادت قومی بحرانوں پرقابوپانے اورپاکستان کودوبارہ سے اس کے پیروں پرکھڑاکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ قومی معیشت کی بحالی کیلئے بڑے چوروں کوالٹالٹکایااوران سے ایک ایک پائی وصول کی جائے ۔کرپشن کلچر پرہرگزسمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی قومی بحرانوں کی روٹ کاز ہے ،کرپشن کیخلاف بھی آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کسی بھی مہذب معاشرے کیلئے ناسور ہیں اوراگربروقت ان کی سرکوبی نہ ہوئی تویہ قومی معیشت کودیمک کی طرح چاٹ جائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved