سعیدالزمان نے بحیثیت جج عدل وانصاف کابول بالاکیا،لیگی رہنمائ
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
بریڈ فورڈ(اعجاز فضل سے) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ لیگی رہنماؤں گوہر الماس خان، راجہ اے ڈی خان چیئرمین انوسٹمنٹ بورڈ، راجہ مصدق حسین خان سیکرٹری جنرل بریڈ فورڈ، راجہ ناظم علی، راجہ سلیم اقبال، راجہ طارق اور دیگر نے کہا کہ سعید الزمان صدیقی نے بحیثیت جج ملک میں عدل و انصاف کا بول بالا کیا انہوں نے آمرانہ سوچ کا ساتھ نہ دیکر ہمیشہ کیلئے اپنا نام نڈر دلیر اور سچے ججوں کی فہرست میں شامل کیا قوم مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے ساری زندگی شرافت اور دیانتداری سے گزاری جسکی وجہ سے دوران پروفیشن ان پر کوئی الزام نہیں لگا اور نہ ہی ریٹائرمنٹ کے بعد لیگی رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے جسکی گواہی سارا ملک دیتا ہے دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ورثاء کو صبر دے۔ صدمے کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ لیگی رہنمائ

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved