ہائی ویکمب میں آئندہ نادراسرجری18اور19مارچ کوہوگی
  15  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
ہائی ویکمب(مسرت اقبال) پاکستان ہائی کمیشن لندن کی طرف سے نادرا کارڈ کے حصول کو آسان بنانے کیلئے سرجری کا جو سلسلہ شروع کیا گیا تھا وہ ابھی تک جاری ہے۔ ہائی ویکمب میں آئندہ سرجری 18اور 19مارچ بروز ہفتہ اور اتوار صبح 10بجے سے 2 بجے تک کاسل فیلڈ کمیونٹی سنٹر رٹیلینڈ ایونیو پر نادرا کی ٹیم موجود ہوگی۔ اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کے چیئرمین محمد نعیم عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان ہائی کمیشن کے تعاون سے کمیونٹی کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ نادرا کارڈ کے سلسلہ میں عوامی مشکلات کو دور کیا جائے۔ اسی لئے شہر شہر میں نادرا سرجری کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ لوگ اپنے شہر میں ہی رہ کر کارڈ حاصل کرسکیں۔ اسی طرح ایلزبری بکس میں آئندہ سرجری 25 اور 26 مارچ کو جامع مسجد ایولاک سٹریٹ میں ہوگی۔ کمیونٹی سے گزارش ہے کہ وہ سٹاف سے مکمل تعاون کریں۔ نادراسرجری

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved