چوہدری زمان انتہائی ملنسار،شریف النفس انسان تھے،ایوب میرپوری
  15  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لندن(نمائندہ اوصاف) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر ایوب میرپوری نے اپنے ایک بیان میں پونا آزاد کشمیر کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد زمان کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ وقت مقرر پر ہر ایک جاندار نے اس دنیا فانی سے رحلت فرماکر اپنے خالق حقیقی سے جاملنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی ملنسار اور شریف النفس انسان تھے اور ان کے اندر ہمدردی کا جذبہ انتہا کو تھا۔مرحوم اپنے علاقے میں ایک جانی پہچانی شخصیت تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ 22فروری کو مرحوم سے تفصیلاً ملاقات ہوئی اس موقع پر مرحوم نے مہمان نوازی میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ ایوب میرپوری نے کہا کہ والدین کا سایہ اولاد پر جب تک قائم رہتا ہے اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمتوں اور دعاؤں کی برسات رہتی ہے۔ مگر اس دنیا سے انتقال کرجانے پر ایسی نعمتوں سے اولاد محروم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے ان کے بیٹوںاولڈھم میںمقیم روزنامہ اوصاف کے بیورو چیف اور دنیا نیوز کے نمائندے چوہدری اسحاق اور آزاد کشمیر میں مرحوم کے تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری تمام تر ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رب العزت مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پساندگان کو اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ و ہمت عطا فرمائے۔ ایوب میرپوری


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved