فاروق حیدرنے تحریک آزادی بارے اعلانات پرعمل نہیں کیا،محمدغالب
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو بر سر اقتدار آئے ہوئے ایک سال ہونے کو ہے تعمیر و ترقی کے کاموں میں پیش رفت ہورہی ہے البتہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے کوئی کارکردگی اور پالیسی نظر نہیں آتی الیکشن سے پہلے جو دعوے کئے گئے تھے ابھی کوئی حکمت عملی واضع نہیں ہوئی آزاد کشمیر حکومت اسلام آباد کی جانب دیکھ رہی ہے اور وہاں سے بھارتی فلموں کی نمائش کا اعلان تو ہو گیا ہے مگر کشمیر پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی خبریں پھر گردش کر رہی ہیں ہر چھ ماہ کے بعد کوئی نیا شوشہ چھوڑا جاتا ہے حکومت مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے کی بجائے ان متناز ع مسائل کو چھیڑ رہی ہے جس سے تحریک آزادی کو نقصان ہو رہا ہے کشمیر ی جماعتوں نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے ان میں بھی آزادکشمیرکی پارلیمانی جماعتوں میں سے جماعت اسلامی کے علاوہ کسی جماعت کا کوئی نظم گلگت بلتستان میں نہیں ہے اور نہ ہی جماعت کے سوا گلگت بلتستان کے الیکشن میں کبھی کسی جماعت نے حصہ لیا۔ محمد غالب نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے الیکشن سے پہلے جو وعدے کیے تھے اور تحریک آزادی کے حوالے اعلانات کئے گئے تھے ابھی کسی ایک پر بھی کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ابھی تک وہ پارٹی کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ میں پھنسے ہوئے ہیں وزیروں اور مشیروں کی بھرتی کا بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اس سے فرصت ملنے پر شائد کوئی پالیسی سامنے آ جائے۔ انہوں نے کہا ہے کشمیر پر حکومت پاکستان کی پالیسی اور وکالت پر کشمیریوں کے اندر گہری تشویش پائی جاتی ہے جبکہ بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور تجارت کے لیے بڑاجوش اور جذبہ پایا جاتاہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved