آسٹریا میں برفانی تودہ گرنے سے 3 کوہ پیما ہلاک، ایک لاپتہ
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

ویانا(روزنامہ اوصاف)آسٹریا میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 3 کوہ پیما ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابقآسٹریا میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں ایک بہت بڑا برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں تین کوہ پیما ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ آسٹرین پریس ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز بعد دوپہر پیش آیا، اور اس برفانی تودے کی زد میں آ جانے والے کوہ پیماں کا گروپ آٹھ افراد پر مشتمل تھا۔ چار افراد خود کو برف کے نیچے سے نکالنے میں کامیاب رہے جبکہ پانچویں لاپتہ کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔ یہ برفانی تودہ ایلپس کے پہاڑی سلسلے کی قریب ڈھائی ہزار میٹر بلند چوٹی یوخ گروبن کوپف سے ٹوٹ کر گرا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved