ترکی میں پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں، 185 تارکین وطن گرفتا ر
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ(روزنامہ اوصاف )ترکی کے ضلع ازمیر اور بالکسیر میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران پولیس نے 185 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتا ر کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے ضلع ازمیر اور بالکسیر میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران پولیس نے 185 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتا ر کر لیا ہے ۔ان مہاجرین کو بیرون ملک لے جانے والے 6 غیر ملکیوں انسانی سمگلروں سمیت 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔بالکسیر کی تحصیل باندرما میں پولیس نے ایک بس کو رو کا جس میں 48 مہاجرین موجود تھے ۔انکا تعلق افغانستان ،شام ،عراق ،گینی، مراکش، کیمرون اور جنوبی افریقہ سے تھا ۔ بس میں موجود چار انسانی سمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ جو معاوضے کے بدلے انھیں یونان لے جارہے تھے ۔اسی طرح ازمیر کی تحصیل بولچ عووا سے بھی ایک ٹرک میں سوار شامی اور افغانی مہاجرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ٹرک سے ربڑ کی کشتیاں اور لائف بیلٹس برآمد ہوئی ہیں ۔ ازمیر کی تحصیل چشمے میں امریکی پرچم والے ایک لگژری یاٹ میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران 83 مہاجرین اور 8 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا تعلق یوکرین،عراق اور ترکی سے ہے ۔ وہ مہاجرین کو اٹلی لے جا رہے تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved