اپنے دوست اور ہمسایہ ملک کے ساتھ مزید تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گی،انجیلا مرکل
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
برلن(روزنامہ اوصاف)جرمن چانسلر انجیلا میرکل سمیت دیگر یورپی رہنماؤں نے ہالینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم مارک روٹے کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میرکل نے ڈچ وزیراعظم سے کہا کہ وہ اپنے دوست اور ہمسایہ ملک کے ساتھ مزید تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ اسی طرح یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر کے ترجمان کے مطابق ینکر نے انتخابات میں واضح کامیابی پر مارک روٹے کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ عوام نے یورپ کے حق میں اور انتہا پسندوں کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ سویڈن کے وزیراعظم نے بھی اپنے ڈچ ہم منصب کو مبارک باد کا پیغام روانہ کیا ہے۔ ایسا ہی پیغام فرانس کے صدر فرانسوا اولانڈ اور وزیر خارجہ ژاں مارک ایغو نے بھیجا ہے۔اس سے قبل ڈچ وزیراعظم مارک روٹے نے پارلیمانی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان گیرٹ ولڈرز کو شکست دے دی ۔ کچھ ہفتے قبل تک ولڈرز کی فریڈم پارٹی رائے عامہ کے جائزوں میں خاصی سبقت لیے ہوئے تھی لیکن الیکشن سے قبل اس کی مقبولیت میں حیران کن کمی واقع ہوئی۔ اب تک چون فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی ہے، جس کے مطابق وزیراعظم مارک روٹے کی سیاسی جماعت لبرل پارٹی کو پارلیمان میں 32 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ فریڈم پارٹی اور دو دوسری جماعتوں کو مجموعی طور پر صرف انیس سیٹیں ملی ہیں۔ بریگزٹ ریفرنڈم اور امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد گیرٹ ولڈرز کی سیاسی مہم کو عوامی تائید حاصل ہوئی تھی۔ روٹے کی سیاسی جماعت کی کامیابی کو یورپ نواز سیاسی حلقوں کے لیے باعثِ تقویت خیال کیا جا رہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved