ترک صدر کی جانب سے مہاجرین کی ڈیل ختم کرنے کی دھمکی
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
انقرہ (روزنامہ اوصاف)ترک صدر رجب طیب نے مہاجرین کی ڈیل ختم کرنے کی دھمکی دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے دستوری ریفرنڈم کے حق میں ہالینڈ میں انتخابی مہم کو خلافِ ضابطہ قرار دیے جانے پر سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردگان نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت یورپ کے اندر فاشزم کی روح پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ مہاجرین کے حوالے سے طے شدہ ڈیل کو ختم بھی کر سکتے ہیں۔ کئی یورپی سیاستدانوں نے ہالینڈ کے حق میں بیانات دیے ہیں۔ یورپی یونین کے سربراہ کی جانب سے بھی ترک صدر کے بیانات پر سخت ردِ عمل سامنے آ چکا ہے۔ ترکی میں سولہ اپریل کو دستوری ریفرنڈم کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved