برطانیہ میں چین ۔برطانیہ انٹری پرینور شپ کمپٹیشن کا آغاز
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لندن( روزنامہ اوصاف ) چین اوربرطانیہ کے درمیان نئے کاروباری منصوبوں کی امداد اور حوصلہ افزائی کیلئے نیویارک میں گذشتہ روز چین ۔برطانیہ انٹری پرینور شپ کمپٹیشن کا آغاز کیا گیا ، یہ کمپٹیشن جس کا اب دسواں سال ہے کو دونوں ممالک کی حکومتوں ، جامعات اور کمپنیوں کی حمایت حاصل ہے ،نیو کیسل سٹی کونسل کے شعبہ ترقی و سرمایہ کاری کے کیبنٹ رکن کونسلر جیڈ بیل نے کہا کہ بریگزٹ نے چین کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے لئے کھولے جانیوالے شمال مشرقی انگلینڈ کو متاثر نہیں کیا ہے۔ نارتھ تھومبریا یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر (ریسرچ و انوویشن ) کے پروفیسر جارج مارسٹن نے کہا کہ کے پارٹنر شپ خواہ یورپی یونین کے ساتھ ہو یا چین کے ساتھ بلاشبہ اہمیت کی حامل ہے۔ چینی فاؤنڈیشن برائے یوتھ انٹری پروینور شپ و ایمپلائمنٹ ( سی ایف وائی ای ای ) نے کمپٹیشن کی منتظمہ کمیٹی کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ '' سی ایف وائی ای ای ''چینی اور برطانوی نوجوان انوویشن اور انٹری پرینور شپ کے لئے زیادہ بامقصد باتوں کیلئے مل جل کر کام کرنے کی انتہائی خواہاں ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved