یورپ میں فاشزم اب بھی موجود ہے، ترک صدرایک با ر پھر ہالینڈ اور یورپی ممالک پر برس پڑے
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ(روزنامہ اوصاف )ترک صدررجب طیب اردگان ہالینڈ اور یورپی ممالک پر برس پڑے کہا کہ فاشزم یورپ کی سڑکوں پر دوڑ رہا ہے، ان کا تہذیب اور ماڈرن دنیا سے کوئی تعلق نہیں ان لوگوں نے بوسنیا میں 8000 مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ یورپ میں فاشزم اب بھی موجود ہے۔ یورپ میں یہودیوں کے ساتھ ماضی کی طرح کا سلوک ہورہا ہے۔یورپ اپنے خوف کے ہاتھوں خود ہی پستی میں گر رہا ہے۔ یورپ میں ترکوفوبیا،اسلاموفوبیا بڑھ رہا ہے یہاں تک کہ یورپ میں پناہ حاصل کرنے ولاے تارکین وطن سے بھی یورپ والے خوفزدہ ہیں۔یہ لوگ ہر اس چیز سے خوفزدہ ہوتے ہیں جو ان سے تعلق نہ رکھے۔ ہالینڈ کی جانب سے ترک وزرا کو ہالینڈ میں ترک ریلی سے خطاب سے روکنے پر ترکی اور ہالینڈ میں کشیدگی چل رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved