اولڈہم،پی ٹی آئی انٹرپارٹی الیکشن کیلئے انصاف ٹائیگرزپینل کے امیدواروں کااعلان
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم(محمد فیاض بشیر) تحریک انصاف پارٹی کے اندر نامزدگیوں کی بجائے جمہوری عمل سے جماعتی کارکنان کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے عہدیداران پر یقین رکھتی ہے اور یہی جمہوریت کا تقاضا ہے روایت کے مطابق برطانیہ میںبھی انٹرا پارٹی الیکشن کا بگل بج چکا ہے اور مختلف پینل تشکیل دیکر امیدواران میدان عمل میں کود چکے ہیں۔ برطانیہ کا نارتھ ویسٹ ریجن سیاسی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں میں ہمیشہ نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور یہاں سے انصاف ٹائیگرز پینل الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنے امیدواران کو حتمی شکل دے چکا ہے جس کے مطابق صدارت کے لئے منور خان نیازی، نائب صدر کے لئے سید باسط شاہ مشوانی، سیکرٹری جنرل نوید اختر، سیکرٹری اطلاعات کے لئے انتہائی متحرک خاتون رہنما شہباز صدیق 24,25 مارچ کو ہونے والے پارٹی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے اس پینل کے امیدواران نے کہا کہ تحریک انصاف برطانیہ کی سال بھر میں ہونے والی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیںکیا اور انتہائی جانفشانی، محنت و لگن سے جماعت کا منشور اور چیئرمین عمران خان کی سوچ و فکر کو کارکنان اور محب الوطن پاکستانیوں تک پہنچایا اسی لئے اکثریتی کارکنان کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو کارکنان کی عدالت میں پیش کردیا ہے اب وہ جسے بہتر سمجھیں گے کہ وہ پارٹی کو آگے لے جانے میں بہتر کردار ادا کرسکتا ہے اسے جماعت کے منصب پر فائز کریں گے یہی عمل ہمیں پاکستان کی روایتی سیاسی جماعتوں سے منفرد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارکنان کی اکثریت نے ووٹ دیکر انہیں منتخب کرلیا تو وہ انکی توقعات پر پورا اترنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ریجن کو ناقابل تسخیر قلعہ بنائیںگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved