کشمیریوں کے ساتھ کربلا جیسا سلوک کیا جارہا ہے،راجہ یعقوب
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن(پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے قائم مقام صدر راجہ محمد یعقوب خان نے کہا واقعہ کربلا نے مسلمانوں کے عقیدہ جذبہ ایمانی والی ایک عظیم مثال قائم کردی۔ امام عالی مقام نے فرمایا تھا حق کے لئے سر کو کٹایا جاسکتا ہے مگر جھکایا نہیں جاسکتا۔ آج مقبوضہ کشمیر کے بے سہارا مسلمانوں کے ساتھ کربلا جیسا سلوک کیا جارہا ہے اسکے باوجود مسلمان بہن بھائی بڑی جرأت مندی جذبہ ایمانی کے تحت بھوکے پیاسے جنگ لڑ رہے ہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا بڑے افسوس سے لکھنا پڑتا ہے ملک میں نہ وزیر خارجہ ہے نہ کشمیر کمیٹی کا کوئی معقول چیئرمین ہے کرپٹ حکومت نے عوام کا جینا بھی حرام کیا ہوا ہے جس ملک میں ادارے کام نہ کریں کرپشن زوروں پر اس ملک کا کیا بنے گا۔ میرا تعلق تحریک انصاف سے نہیں اگر تحریک انصاف معرض وجود میں نہ آتی۔ سابق صدر آصف علی زرداری صوبہ سندھ پر سانپ بن کر بیٹھ جاتا۔ میاں نواز شریف صوبہ پنجاب پر۔انہوں نے کہا سب سے بڑی عدالت رب العزت کی ذات ہے جب ناراض ہوجائے غائب سے طوفان آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ جیسا پانامہ لیکس کا اچانک نمودار ہونا، ظلم و ستم چوروں کو پکڑنے کے لئے ایک بہت بڑی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا اگر سپریم کورٹ کے فل بنچ نے باجرأت فیصلہ سنایا یہ زرداری مداری سب ملک سے بھاگنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا اب ایک اور بہت بڑا طوفان جو مسلمانوں کی آزمائش کیلئے سر پر پہنچ چکا ہے یہ بھی حکومت پاکستان کی کمزور غلط پالیسیوں سے قانون پرعملدرآمد نہ کرنے سے ہے۔ انہوں نے کہا ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگر پیارے حبیب ۖ کی شان پر ذرا بھر توہین آمیز الفاظ برداشت نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا قربان جاؤں ہائی کورٹ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر جذبہ ایمانی کے تحت باجرأت ہوکر بڑی سختی سے حکومت کو الٹ کردیا لاکھوں مسلمان سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ان گستاخوں کو سلاخوں کے اندر رکھ کر پھانسی پر لٹکایا جائے۔ راجہ یعقوب


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved