کرپٹ حکمرانوں کے ہوتے ملک ترقی نہیں کرسکتا،راجہ فاروق
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
نو ٹنگھم ( پ ر )راجہ فاروق اختر سینئر رہنما پیپلز پارٹی یو کے نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نواز شریف اور ان کے خاندان کی کرپشن کے ہتھے چڑھا ہوا ہے جسے دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اور ان کی کرپشن پر عوام کو جھوٹی صفائی دینے کے لیے ان کے سیاسی درباری روزانہ کی بنیاد پر میڈیا پر آ کر ان کی کرپشن کو چھپانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں خود تو نواز شریف اور ان کے خاندان نے کرپشن کر کے اور پاکستانی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر دنیا بھر میں اپنے بچوں کے لیے جائیدادیں بنا لی ہیں اور قوم کے بچوں کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر چھوڑ دیا ہے جب تک ملک پر کرپٹ لوگ قابض رہیں گے ملک کبھی ترقی نہیں کر سکے گا پاکستانی عوام جب تک ان کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکاراحاصل نہیں کرے گی اس وقت تک یہ عوام کوذلیل و خوار کرتے رہیں گے اور خود عیش وعشرت سے زندگی گزارتے رہیں گے اور عوام کی مجبوریوں کا فاہدہ اٹھاتے رہیں گے اب پانامہ کیس کا فیصلہ بھی آنے والا ہے اللہ کرے یہ فیصلہ عوام کے حق میں آے اور عوام کی قسمت بدل دے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved