پردے پر پابندی کے بارے میں یورپی عدالت کے فیصلے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنقید
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
لندن (روزنامہ اوصاف) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اداروں میں پردہ یا مذہبی علامت سے استفادہ کئے جانے پر پابندی کے بارے میں یورپی عدالت کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اعلان کیا ہے کہ یورپی عدالت کے اس فیصلے سے مالکوں کو اس بات کا اور زیادہ موقع ملے گا کہ وہ مذہبی عقائد کی بنیاد پر عورتوں اور مردوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتیں۔اس عالمی تنظیم نے دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یورپی عدالت کے فیصلے کے خلاف ردعمل کا اظہار کریں۔یورپی عدالت نے ایک حکم میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ملکوں میں سرگرم کمپنیاں ملازمت کرنے والی خواتین کے پردے پر پابندی لگا سکتی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved