پی پی کارکن بابربٹ کاقتل کھلی دہشت گردی ہے،سیدحسن بخاری
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
سلائو،لندن (مسرت اقبال )بابر بٹ شہید کا قتل حکومتی بوکھلاہٹ اور کھلی دہشت گردی ہے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ سائوتھ کا ہنگامی اجلاس سابق صدر پیپلزپارٹی برطانیہ سید حسن بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سائوتھ کے تمام صدور اور سیکرٹری جنرل نے شرکت کی ۔اس موقع پر سید حسن بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابر بٹ شہید کا قتل کھلی دہشت گردی ہے انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما بابر بٹ شہید کے قتل کو حکومتی بوکھلاہٹ اور سیاسی انتقام قرار دیا اور کہا کہ رات کے اندھیرے میں حکومت اپنے مخالفین کو قتل تو کر سکتی ہے مگر حق اور سچ کو دبا نہیں سکتی جلد بابر بٹ شہید کے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔اس موقع پر چوہدری شفقت ببلی نے کہا کہ حکومت متوقع عدالتی فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور عدلیہ عدل اور انصاف پر مبنی فیصلہ دیکر تاریخ میں اپنا نام رقم کرے گی۔اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ پیپلزپارٹی برطانیہ اپنے قائد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مقبولیت کی جانب گامزن ہے اجلاس میں آصف علی ذرداری اور بلاول بھٹو ذرداری سے اس امید کا بھی اظہار کیا گیا کہ وہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنان کو ہی ذمہ داریاں دیں گے اور پہلے کی طرح ابن الوقت عناصر کے چکمے میں نہیں آئیں گے۔اس موقع فرخ سلطان عباسی، چوہدری سعید ، راجہ اعظم ،ملک مہربان ،سید مسعود بخاری ،راجہ اصغر اور منظور حسین اور دیگر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پاکستان میں غریب ،غریب سے غریب تر ہو رہا ہے جبکہ حکومتی مراعات یافتہ پانچ فیصد طبقہ پورے ملک کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔اجلاس میں بابر بٹ شہید کیلئے فاتحہ بھی کی گئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved