پنجاب میں حجاب کے فیصلے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے،ایم پی اے شوکت عزیز
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(خصوصی رپورٹ: اعجاز فضل سے) رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے سابق کونسلر بریڈ فورڈ صوفی محمد امین رکن لیبر پارٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ہے مگر وہاں پر تمام اقلیتوں کو پاکستان کا آئین باقاعدہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس میں کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے حجاب کے حوالے سے جو فیصلہ کیا ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے مسلم لیگ ن کی حکومت اسلامی اقدار سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی ہماری نیت پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ملک کے دفاع کو ایٹمی دھماکے کرکے ناقابل تسخیر بنایا۔ آج جب انہیں اللہ نے دوبارہ اقتدار دیا تو سی پیک منصوبے کا آغاز کرکے ملک کی معیشت کو مضبوط کردیا۔ سی پیک جنوبی ایشیاء کا اس وقت سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے جس نے پاکستان کیلئے خوشحالی کے دروازے کھول دئے ہیں رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کیلئے ہماری قیادت کے دلیرانہ فیصلے ملکی مفاد میں ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں آپریشن کے حق میں نہیں تھے یہ کریڈٹ میاں نواز شریف کو ہی جاتا ہے جنہوں نے دلیرانہ فیصلوں سے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ردالفساد کی کامیابی سے ملک کے اندر مزید سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ عشائیے میں بریڈ فورڈ کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی محمد یعقوب، محمد لطیف بھٹی، حاجی محمد حبیب، کونسلر شبیر اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ممتاز سماجی شخصیت اور کئی کتابوں کے مصنف محمد لطیف بھٹی نے اپنی تصنیف شوکت عزیز بھٹی کو پیش کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved