اوپی سی کے قیام کے بعدکمیونٹی کوتبدیلی دکھائی دے رہی ہے،افضال بھٹی
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
ہائی ویکمب(مسرت اقبال)(OPWC) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل برطانیہ کے وفد نے بانی و چیئرمین نعیم عباسی نقشبندی کی قیادت میں بشمول چیف کوآرڈی نیٹر حاجی عابد حسین، مرکزی ترجمان پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، وائس چیئرمین چوہدری آفتاب حسین، پروفیشنل ونگ۔ کوآرڈی نیٹر انجینئر فرخ جمیل، گریٹر لندن کے آرگنائزر امجد امین بوبی، ساؤتھ آف انگلینڈ کے کوآرڈی نیٹر عمران حسین اور بیڈ فورڈ شائر کاؤنٹی کے آرگنائزر راجہ غلام عباس نے اوورسیز کمشنر پنجاب افضال بھٹی سے تارکین وطن کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں جائیدادوں، پولیس، قبضہ مافیا، نادرہ، پاسپورٹ اور پی آئی اے (PIA) سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین OPWC نعیم عباسی نے کہا کہ تارکین وطن اپنے ملک پاکستان جب اپنی اولادوں کے ساتھ چھٹیاں منانے جاتے ہیں تو ایئر پورٹ سے ہی انکا امتحان شروع ہوجاتا ہے۔ پی آئی اے ، ایف آئی اے، کسٹم اور دوسرے ادارے بلاوجہ مسافروں کو تنگ کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ قریبی رشتہ دار اور قبضہ مافیا پولیس کی مدد سے اثر و رسوخ سے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کرواتے ہیں جس سے نئی نسلیں پاکستان کے اداروں سے متنفر ہو رہی ہیں اور وہ اپنے پیارے وطن پاکستان چھٹیاں منانے کی بجائے یورپ اور مڈل ایسٹ کا رخ کرتے ہیں جس سے زرمبادلہ کے حوالے سے بھی ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ حاجی عابد حسین نے کہا کہ اوورسیز کمیشن ایک فعال ادارہ ہے اور اس سے اداروں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی گئی ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔ پروفیسر مسعود ہزاروی اور عمران حسین نے کہا کہ OPC تارکین وطن کیلئے ایک تحفہ سے کم نہیں۔ چونکہ جن مقدمات یا (cases)میں سال لگتے تھے وہ اب OPC کے فعال ہونے کی وجہ سے مہینوں میں ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔انجینئر فرخ جمیل نے کہا کہ OPWC کے پلیٹ فارم سے درجنوں کیس OPC شکایت سیل کو بھیجے گئے جن پر فوری اور کارآمد ایکشن ہوا جس سے کمیونٹی کا فیڈ بیک(FEED BACK) مثبت ہے۔ آفتاب حسین، امجد امین بوبی اور راجہ غلام عباس نے اوورسیز کمشنر کو کچھ کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے جن میں OPC کے کردار ادا کرنے کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور انصاف کو یقینی بنایا گیا تھا۔ زبردست الفاظ میں افضال بھٹی اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔اوورسیز کمشنر افضال بھٹی نے تمام مسائل اور تجاویز اور مثبت فیڈ بیک (Feed back) سننے کے بعد کہا کہ OPC پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے عمل میں لایا گیا اور اس کی کامیابیوں کا کریڈٹ میاں شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب اور انکی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے سات دھائیوں پر مشتمل انتظامی اداروں کی روش کو اپنی تخلیقی کاوشوں کی وجہ سے بدلا اور ان مثبت تبدیلیوں کا اثر تارکین وطن کے اوورسیز کمیشن کے ذریعے مختلف کیٹگریز کے کیسز میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ افضال بھٹی نے کہا برسوں پرانے کیسز کا حل اور انصاف ممکن بنانے کیلئے ضلعی DCO,S اور DPO,S اور دوسرے اداروں کے اعلیٰ افسران کی مدد شامل حال رکھ کر ہی ترجیحی بنیادوں پر فیصلے کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انکے دورہ برطانیہ یورپ اور مڈل ایسٹ کے دوران تارکین وطن کا مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے جس سے کہا جاسکتا ہے کہ اوورسیز کمیونٹی کو OPC کے قیام کے بعد تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ افضال بھٹی نے مزید کہا کہ شکایات کا اندراج آن لائن کیا جاسکتا ہے اور دنیا کے کسی کونے میں بیٹھ کر شکایات سیل (UPDATES) اور پروگریس کو دیکھا جاسکتا ہے جس سے تارکین وطن کا پاکستان میں جاکر عدالتوں اور دفاتر کے چکر سے بچ گئے ہیں۔ اور یوں فضول پیسوں کا ضیاع کا عمل بھی کم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کو وفد کی جانب سے پیش کردہ مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا جائے گا۔چیئرمین نعیم عباسی نے اوورسیز کمشنر کو بتایا کہ برطانیہ میں پچھلے دو سال سے نادرہ اور پاسپورٹ اور ایمرجنسی ویزہ کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا تھا جو کہ اب ہائی کمشنر سید ابن عباس اور ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر سرار حسین، CG برمنگھم سید احمد معروف CG مانچسٹر ڈاکٹر ظہور احمد CG بریڈ فورڈ احمد امجد اور CG گاسگو کی ذاتی دلچسپی اور انتھک محنت کی وجہ سے ان مسائل پر قابو پایا جاچکا ہے۔ جس پر ہائی کمشنر سید ابن عباس کو کمیونٹی پلیٹ فارم پر سراہتے ہوئے اچھے الفاظ سے نوازتی ہے۔ OPWC وفد کی طرف سے کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے اور مثبت تخلیقی کاوشوں پر اوورسیز کمشنر کو پھولوں کا گلدستہ اور تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں جس پر افضال بھٹی نے OPWC کے برطانیہ اور یورپ میں کمیونٹی خدمات پر تعریف کی۔ آخر میں DIGشہید کیپٹن احمد مبین زیدی اور بم دھماکہ میں باقی شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved