چیئرمین احتساب بیوروآزادکشمیرنااہل آدمی ہیں،راجہ مصدق
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
بریڈ فورڈ(اعجاز فضل سے) مسلم لیگ ن بریڈ فورڈ کے سیکرٹری جنرل راجہ مصدق حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین احتساب بیورو آزاد کشمیر نااہل اور نالائق آدمی ہے۔ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں اسکی تقرری میرٹ سے ہٹ کر ہوئی جو شخص خود احتساب کے قابل ہو اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ راجہ مصدق نے کہا کہ ممبر قانون ساز اسمبلی برائے اوورسیز اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ جاوید چیئرمین احتساب بیورو کی توسیع کیلئے ناجائز طورپر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا فوری طورپر بند کریں وگرنہ ن لیگ کے کارکن انکے اس عمل کے خلاف باقاعدہ لائحہ عمل طے کرینگے۔ راجہ مصدق حسین نے کہا کہ موجودہ چیئرمین احتساب بیورو کا تقرر پیپلزپارٹی کی حکومت نے جس طرح کیا اسکی سب کو خبر ہے مگر ہمارے اوورسیز ایم ایل اے راجہ جاوید موصوف کی محبت میں کب سے گرفتار ہیں اس بارے میں ہمیں معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 ماہ سے زائد عرصہ گزر چلا ہے راجہ جاوید ممبر اسمبلی برائے اوورسیز منتخب ہوئے اور وہ حکومت میں بہت بااثر بھی ہیں مگر انہوں نے اوورسیز کے مسائل کے حوالے سے کوئی پالیسی وضع نہیں کی وہ اپنے پیش رو ممبران اسمبلی جو تارکین وطن کی نمائندگی کرتے رہے ہیں کی طرح اوورسیز کے مسائل کی بجائے آزاد کشمیر میں تعصب اور کرپشن کی سیاست میں دلچسپی زیادہ لینا شروع ہوگئے ہیں۔ راجہ مصدق حسین نے راجہ فاروق حیدر وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ چیئرمین احتساب بیورو کی مدت میں توسیع کی بجائے انہیں گھر بھیجنے کیلئے اقدامات کریں اور کسی اہل اور قابل شخص کو چیئرمین احتساب بیورو تعینات کریں جو ریاستی اداروں میں ہونے والی کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کو بند کروائے اور شفاف احتسابی عمل کو فروغ دیں۔ راجہ مصدق

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved