عمران جہانگیرکیخلاف ریفرنس خارج ہونے پرسپیکرکومستعفی ہوجاناچاہیے
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
لوٹن(تجزیہ: شیراز خان) پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے کی غرض سے جو ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجا تھا اسے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسترد کردیا ہے۔ سپیکر نے عمران خان اور جہانگیر ترین پر خورد برد کرنے بیرونی ممالک میں آف شور کمپنیاں بنانے اور ٹیکس چھپانے جیسے الزامات عائد کئے تھے الیکشن کمیشن نے چھان بین کے بعد سپیکر کی جانب سے ریفرنس کو خارج کردیا۔ یاد رہے کہ جب یہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا تو نواز شریف کے خلاف پانامہ پیپر کیس عدالت میں تھا اور ایسے ہی الزامات وزیراعظم کے خلاف تھے تو سپیکر کو یا تو عدالت کے خلاف ریفرنس بھیجنا چاہئے تھا یا پھر عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف بھی ریفرنس نہیں بھیجنا چاہئے تھا اگرچہ سپیکر خود مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھتے ہیں لیکن جب انہوں نے یہ ریفرنس ارسال کیا تھا اس وقت خیال یہی کیا جارہا تھا کہ یہ جانبداری پر مبنی ہے۔ سپیکر اگر دونوں رہنماؤں کے خلاف ریفرنس بھجواتے تو یہ زیادہ مناسب ہوتا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔سپیکر کا عہدہ غیر جانبداری کا متحمل ہوتا ہے اور اس غیر جانبداری کا حلف سپیکر نے اٹھایا ہوتا ہے سپیکر کو اخلاقی اور قانونی طورپر اپنے حلف کی پاسداری نہ کرنے پر استعفیٰ دے دینا چاہئے چونکہ انہوں نے اپنا حلف توڑا ہے اگرچہ مسلم لیگ کے جی جی برگیڈ یعنی گالم گلوچ برگیڈ نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا عندیہ دیا ہے لیکن سپیکر کو اپنے عہدے پر احترام کا لحاظ ہونا چاہئے لیکن حکومت کی سبکی تو ہوئی ہے اور تحریک انصاف اور عمران خان کی قانونی اور سیاسی فتح ضرور ہوئی ہے لیکن اصل نظریں قوم کی پانامہ پیپرز کے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں اور سپریم کورٹ نے ایسا ہی فیصلہ دے دیا تو مسلم لیگ اور حکومت کی سبکی ہوگی لیکن جو بھی فیصلہ آئے حق اور انصاف پر مبنی ہو۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved