انقرہ،پی این ڈبلیوسی کے وفد کاترکش نیول بیس،استنبول شپ یارڈکادورہ
  16  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ( پ ر )پاکستان نیوی وار کالج (پی این ڈبلیو سی) کے وفد نے کموڈور سہیل حمید، ستارہ امتیاز (ملٹری) کی سربراہی میں 10 سے 15 مارچ تک استنبول، ترکی کا دورہ کیا۔ پاکستان نیوی وار کالج پاکستان کی مسلح افواج کے افسران اور اتحادی ممالک کے فوجی افسران کے لئے کورسز کراتا ہے۔ نصاب کے ایک جزو کے تحت پی این ڈبلیو سی علاقائی اور دوست ممالک کے غیرملکی مطالعاتی دوروں کا اہتمام کرتا ہے۔ پی این ڈبلیو سی کا وفد مکمل ہونے والے کورس کے 13 ارکان پر مشتمل تھا جن میں چار اتحادی ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔ پی این ڈبلیو سی کے وفد نے گولکک میں فلیٹ کمانڈ ٹرکش نیول بیس اور استنبول شپ یارڈ کا دورہ کیا۔ ثقافتی دورے کے تحت وفد نے حربئی ملٹری میوزیم، نیول میوزیم اور تاریخی مقامات کا بھی دورہ کیا۔ پی این ڈبلیو سی وفد کے سربراہ نے ترک بحریہ کے مختلف اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان بھائی چارے اور قریبی تعاون پر مضبوط تعلقات ہیں۔ اس وقت دونوں ملکوں کی بحری افواج مشترکہ تربیت، مشقوں، سیمیناروں اور اعلیٰ سطح کے دوروں کا اہتمام کرتی ہیں جن میں بحریہ کے سربراہان کے دورے بھی شامل ہیں۔ دونوں اطراف کی بحریہ کے یونٹوں کی طرف سے تربیتی اور خیرسگالی دورے باقاعدگی کے ساتھ ہوتے رہتے ہیں۔ ترک نیوی کے ایک جہاز نے حال ہی میں پاکستان میں ہونے والی امن 17- کثیرملکی بحری مشقوں میں حصہ لیا۔ پاکستان نیول وار کالج کے وفد کے مطالعاتی دورے سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان اشتراک کو مزید وسعت دینے میں مدد ملی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved