برطانوی ایجنسی نے ٹرمپ کے فون ٹیپنگ دعوؤں کو مسترد کر دیا
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

برسلز(روزنامہ اوصاف)برطانوی مواصلاتی انٹلیجنس ایجنسی جی سی ایچ کیو نے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے فون کی نگرانی کرنے کے الزامات کو سختی سے مستردکر دیا ۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اوباما نے ٹرمپ ٹاور میں ان کی جیت سے ایک ماہ قبل تک ان کا فون ٹیپ کیا اور یہ کہ ٹرمپ ٹاور کی نگرانی کی گئی تھی۔برطانوی مواصلاتی انٹیلجنس پر اس طرح کے الزامات سب سے پہلے سابق جج اینڈریو نیپولیٹینو کی جانب سے عائد کیے گئے تھے۔وائٹ ہاوس کے ترجمان سپائسر نے انھیں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تین خفیہ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر اوباما نے اپنے اختیارات کی حدود کا خیال نہیں رکھا۔ انھوں نے اس بارے میں این سی اے، سی آئی اے، ایف بی آئی یا پھر محکمہ انصاف کا نام نہیں لیا بلکہ جی سی ایچ کیو کا ذکر کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اوباما نے ٹرمپ ٹاور میں ان کی جیت سے ایک ماہ قبل تک ان کا فون ٹیپ کیا اور یہ کہ ٹرمپ ٹاور کی نگرانی کی گئی تھی ۔ادھر امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی نے بھی ٹرمپ کے ان دعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارتی انتخاب سے قبل یا بعد میں حکومت کی جانب سے ٹرمپ ٹاور کی نگرانی کرنے کے اشارے نہیں ملے ہیں۔رپبلکن سینٹر اور سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ بر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فون کو ٹیپ کیے جانے کے دعوی کو مسترد کیا گیا ہے۔رچرڈ بر کے ہمراہ قانون سازی کرنے والے عملے کے ارکان بھی شامل تھے جنھوں نے ان الزامات کو مسترد کیا۔اس سے قبل جمعرات کو ہی ہاس سپیکر پال رائن نے بھی کہا تھا کہ فون کی نگرانی جیسا کچھ بھی نہیں ہے۔لیکن وائٹ ہاس کے پریس سکریٹری سپائسر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے اس دعوے پر قائم ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے ان کے منتخب ہونے سے ایک ماہ قبل ان کی فون کالز ٹیپ کی تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ٹویٹ کی ذریعے کہنا تھا کہ افسوس ناک! ابھی معلوم ہوا ہے کہ اوباما نے ٹرمپ ٹاور میں میری جیت سے ایک ماہ قبل میرا 'فون ٹیپ کیا'۔ کچھ نہیں ملا، یہ مشتبہ کارروائی ہے۔اس کے جواب میں سابق امریکی صدر براک اوباما کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے فون کالز کی نگرانی کے الزامات بالکل جھوٹے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved