جرمن چانسلر اور چینی صدر کا آزاد تجارت پر زور
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

برلن (روزنامہ اوصاف) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور چینی صدر شی جن پنگ نے آزاد تجارت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ برلن میں چانسلر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ مرکل اور شی، منڈیوں تک آسان رسائی اور آزاد تجارت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس دوران چین میں برقی کاروں کی فروخت میں اضافے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ جرمنی اس سال ترقی یافتہ ممالک کے جی ٹوئنٹی گروپ کا صدر ملک ہے۔ جولائی میں جرمن شہر ہیمبرگ میں ایک سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں چینی صدر کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر کئی ملکوں کے صدور شریک ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved