جرمن چانسلر اور روسی صدر کے درمیان ملاقات 2 مئی کوہو گی
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

برلن (روزنامہ اوصاف) جرمن صوبے باویریا کے وزیر اعلیٰ ہورسٹ زی ہوفر نے کہا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات رواں برس دو مئی کو ماسکو میں ہو گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق زی ہوفر ان دنوں روس کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔ اس ملاقات میں یورپی یونین اور روس کی ایک دوسرے پر عائد پابندیوں پر گفتگو بھی کی گئی۔ یہ امر اہم ہے کہ زی ہوفر ان پابندیوں کے ناقدین میں شمار ہوتے ہیں۔ انہی پابندیوں کی وجہ سے روس اور جرمنی کے درمیان تجارت خاصی کم ہو چکی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2012ء میں 80 بلین یورو کا تجارتی حجم کم ہو کر اب 47 بلین یورو رہ گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved