ہالینڈ بحران، ترکی نے معاملہ اقوام متحدہ میں پیش کردیا
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ (روزنامہ اوصاف) ترکی نے ہالینڈ بحران کامعاملہ اقوام متحدہ میں پیش کردیا۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر خاندانی امور و سماجی تحفظ فاطمہ بتول سایان قایا اور ان کے ہمراہ وفد نے ہالینڈ کی طرف سے ویانا معاہدے کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں ترکی کے مستقل نمائندے فریدون سینیر لی اولو نے سیکرٹری جنرل انتونیو گو ٹیرس کو ایک مراسلہ روانہ کرتے ہوئے اس بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈچ شہر روٹر ڈیم میں11 مارچ کو ترک خاتون وزیرکو اپنے قونصل خانے میں داخلے سے جبراً روکنا ، ترک سفارتی عملے سے ناروا سلوک کا برتنا اور مقامی پولیس کا تشدد کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر آواز اٹھانا ترک حکومت کا حق ہے۔ مراسلے میں ویانا معاہدے کی تعزیرات 5،34،36،40،41 اور 43 کا حوالہ دیتے ہوئے ہالینڈ کے خلاف ضروری اقدامات اختیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved