سیاست کو عبادت سمجھ کر ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی ،طاہرایوب
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
برسٹل( رپورٹ :شیراز خان )تحریک انصاف کے جماعتی الیکشن میں یارک شہر اور ہمبرسائیڈ میں فتح ہماری ہی ہوگی ہماری سوچیں اور نظریات بلند ہیں پاکستان کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے کرپٹ حکمرانوں اور ہٹ دھرمی کا دور دورہ ختم ہوگا صحیح معنوں میں جمہوریت کا جھنڈا بلند کریں گے ہم نے پاکستان کو مضبوط بنانا ہے اس کیلئے ہمیں آپس کی رنجش اور اختلافات کو ختم کر کے ایک ہونے کی اشد ضرورت ہے اس خیالات کا اظہار نامزد صدر طاہر ایوب نے لیڈز کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ تقریب میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ان کا وژن پاکستان ان کی سوچ پاکستان اور ان کی پہچان پاکستان ہے ان کا سیاست میں آنا صرف اور صرف عوام میں پاکستانیت کو فروغ دینا ہے اور اچھی سیاست کی بنیاد رکھنا ہے اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ہے ایک طرف دہشت گردوں نے جینا محال کیا ہوا ہے اور دوسری جانب جمہوریت کے نام پر کرپٹ حکمرانوں کا ٹولہ دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹ رہاہے میرا مقصد دیار غیر میں پاکستانیوں کی ہر فورم پر ان کے حقوق کی آواز بلند کرنا ہے میری بے لوث خدمات ہر وقت اپنی کمیونٹی کیلئے حاضر ہیں طاہر ایوب نے تحریک انصاف کے موجودہ جماعتی الیکشن کے حوالے سے مزید کہا کہ ان کو اللہ پر بھروسہ ہے یارک شہر اور ہمبرسائیڈ میں جیت ان کی ہی ہوگی کیونکہ عوام کی اکثریت ان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ وہ تمام دوستوں اور ووٹرز کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کو ہر فورم پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے طاہر ایوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر ملک اور قوم کا سوچنا ہوگا ایک دوسرے کی مختلف ہتھکنڈوں سے ٹانگیں کھینچنا بند کرنا ہوگا سیاست کو عبادت سمجھ کر ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی ہمیں اپنے اندر پاکستان کی سربلندی کی سوچ کو پیدا کرنا ہوگا اور دنیا کو پیغام دینا ہوگا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب پاکستان میں عمران خان کی سوچ کے مطابق تبدیلی آے گی تبدیلی اسی صورت میں ممکن ہے جب کرپشن بیروزگاری کا خاتمہ اور تعلیم یافتہ لوگوں کو میرٹ پر آگے لایا جائے گا آخر میں انہوں نے لیڈز میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم کا انتخابات میں ان کی حمایت اور دعوت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved