چڑہوئی میں معلمہ اوراس کی والدہ ایک ہی دن انتقال کرگئیں
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
لوٹن(نمائندہ اوصاف:ابرار قریشی)آزاد کشمیر کے حلقہ چار چڑھوئی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنگ پورخواص کی حاضر سروس معلمہ اور اس کی والدہ ایک ہی دن چند گھنٹوں کے وقفہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔اسطرح ماں یکے بعد دیگرے ماں بیٹی کے انتقال کی خبر نے پورے گاوں کو سوگوار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مسز ظہور جو کہ گرلز ہائی سکول چنگپورخواص میں بحیثیت ٹیچر کئی سالوں سے اپنے فرائض انجام دے رہی تھی اپنی والدہ ضعیف العمر والدہ کی بیماری کے سبب ان کے ساتھ ایک ہفتہ سے کوٹلی کے مقامی ہسپتال میں ساتھ رہی تقریبا چار دن پہلے والدہ کو گھر لے جایا گیا اسی روز موصوفہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی کوٹلی ہسپتال نے بغیر وقت ضائع کیے ہولی فیملی راولپنڈی منتقل کر دیا جہاں تین دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بروز جمعرات صبح چار بجے بیٹی انتقال کر گئی ابھی چار بجے جنازہ پڑھا جارہا تھا کہ بیمار والدہ بھی چل بسی ۔گائوں کے لوگوں اور رشتہ داروں نے اس آزمائش میں خاندان کے دکھ درد کو اپنا ذاتی غم سمجھ کر کفن دفن کے معاملات کو نپٹایا یاد رہے کہ مرحومہ ظہور مغل کی زوجہ محترمہ اور الائیڈ بنک کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ امجد مغل کی کزن تھی۔ لوٹن کی سیاسی و سماجی شخصیات نذیر احمد قریشی ۔راجہ توصیف کیانی۔ مسلم کانفرنس کے رہنما پروفیسر ممتاز حسین بٹ۔ کاروباری شخصیت محمد شبیر مغل۔مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین۔ابرار قریشی اور د یگر نے اس سا نحہ پر ا ظہار تعز یت کر تے ہو ئے مر حو مین کے لئے دعائے مغفرت کی اور پسماند گا ن کے لئے صبر کی دعا کی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved