وزیراعظم فاروق حیدر کا دورہ کوٹلی کامیاب رہا،عبدالمجیدملک
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (کامران عابد بخاری )وزیراعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا دورہ کوٹلی کامیاب رہا،وزیر اعظم پاکستان ریاست کے آزاد علاقہ اور گلگت بلتستان کو سی پیک میں شامل کریں۔ سابق وزیر اعظم جناب سردار سکندرحیات صاحب کی سربراہی میں ضلع کوٹلی کی عوام کے مسائل حل کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار عبدالمجید ملک ایڈووکیٹ مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے دورہ کوٹلی کے حوالہ سے ایک بیان کے زریعہ کیا اور کہا ہے کہ کوٹلی کے حلقہ نمبرا ایل اے کے حوالے سے جو بیان آیا ہے۔ یہ ہم سب کوٹلی والوں کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔ جس کا اعلان وزیر حکومت آزاد ریاست جموں وکشمیر نے کوٹلی کے عوامی نمائندے ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ کے ہاں ایک بہت بڑے جلسہ کلاہ کوٹلی آزاد کشمیر میں کیا ہے۔ جس سے پوری کوٹلی اور بلخصوص کوٹلی خاص حلقہ ا کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملک مجید نے کہا کہ امید واثق ہے کہ وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سابق وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار سکندر حیات صاحب کی سربراہی میں اس پہ پوری کوشش اور توجہ فرمائیں گے۔ اور کوٹلی کے درینہ مسائل اور نا انصافیوں کا قلعہ قمع فرمائیں گے۔ جو نا انصافیوں سابقہ حکومتوں کے ادوار میں اس حلقہ ا اور سینٹرل کوٹلی کی عوام کے ساتھ کی گئی ہیں۔ یہ انکے غیر سیاسی رویوں اور سیاسی سازشوں کا ایک منہ بولتا ثبوت تھیں۔ اور ان وجوہات کی وجہ سے کوٹلی کی ترقی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔ ملک مجید ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور سربراہی میں عوام علاقہ کوٹلی کے مسائل کا ازالہ ہو سکے گا۔ھم ایلیان آزاد کشمیر جناب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف صاحب سے یہ بھی مودبانہ گزارش اور درخواست کرتی ہیں کہ ریاست آزاد کشمیر کو اور گلگت وبلتستان کو بھی سی پیک میں مکمل طور پر شامل کیا جائے۔ تاکہ ماضی میں جو بھی استحصال ہواہے اسکا مرہم عوام کو حاصل ہو سکے۔ آپ نے کہا کہ اسکی امید ہمیں میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان سے اور وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر جناب راجہ فاروق حیدر سے ہے۔ کہ وہ ریاست کے ترقیاتی کام اولیت کی بنا پر کریں گے۔ جس طرح حکومت پاکستان صوبہ بلوچستان کے ترقیاتی کاموں میں پیش پیش ہے اسی طرح سے وہ کشمیر کو بھی اولین بنیادووں پر ترقیاتی منازل طے کروائیں گے۔ اور ھمارے ترقیاتی کاموں میں کوئی بھی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔ آخر میں ملک مجید ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان وزیر حکومت ملک مشتاق منہاس صاحب اور دیگر سب ریاستی وزرا کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنی گوںنا گوں مصروفیات کے باوجود بھی کوٹلی کا پانچ روزہ کامیاب دورہ کیا ہے۔ اور عوام ضلع کوٹلی کے مسائل اور مشکلات کا بغور جائزہ لیا۔ اور بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لیے۔ جس سے کی ہماری پوری حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved