وزیرامورکشمیرکاآزادکشمیرمیں ترقی کابیان حیرت انگیز ہے،کمیونٹی رہنمائ
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (کامران عابد بخاری )برطانیہ میں مقیم اووسیز کشمیری کمیونٹی راہنمائوں سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان، کونسلر راجہ محمد اسلم، راجہ یعقوب خان ، چوہدری زیارت حسین، پروفیسر امتیاز احمد، سردار امجد عباسی، پروفیسر ممتاز بٹ، ملک ساجد علی، چوہدری محمد فاروق و دیگر نے کہا ہے کہ وزیر امور کشمیر کی طرف سے آزاد کشمیر کی ترقی کا بیان پڑھ کر حیرت ہوئی، وزیر امور کشمیر کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ کشمیر کونسل کی جاری سکیموں کے ایک ارب سے زائد فنڈز کو روک کر کون سی ترقی کی بات کی جا رہی ہے۔ سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان کی طرف سے منظور شدہ فنڈز جو اوور سیز کشمیریوں کے پسماندہ علاقہ جات کے لئے تھے کو بلاوجہ روک دیا گیا، اوورسیز کشمیریوں میں اس حوالے سے کافی تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کا وفد چوہدری محمد خان اور لارڈ قربان حسین کی سربراہی میں لندن میں پا کستان کے ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کر چکا لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ اس حوالے سے برطانیہ بھر سے اوور سیز کشمیری چوہدری محمد خان اور لارڈ قربان حسین سے جلد ہی ملاقات کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved