بین الاقوامی برادری کومسئلہ کشمیرپرفعال کرداراداکرناچاہیے،سرتاج عزیز
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لندن(اوصاف نیوز ) امور خارجہ پر وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سر مارک لیال گرانٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ سرتاج عزیز ان دنوں دولت مشترکہ کے وزارتی ایکشن گروپ (سی ایم اے جی) کے پچاسویں اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ آئے ہوئے ہیں۔ سرتاج عزیز نے قومی سلامتی مشیر کے ساتھ پاک برطانیہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر بات چیت کی جس میں امن، ترقی، تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی اورانسداد دہشت گردی سے متعلق امور شامل تھے۔ افغانستان کی صورتحال بھی زیربحث آئی۔ دونوں لیڈروں نے پاکستان یو کے انہانسڈ سٹریٹجک ڈائیلاگ (ای ایس ڈی) کے دستیاب نظام کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر بھی غور کیا۔ انہانسڈ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے تحت دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی اور ثقافتی تعاون کے شعبوں میں تعاون کے روڈمیپ پر اتفاق کر چکے ہیں۔ سرتاج عزیز نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل کھلی خلاف ورزیوں کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو اس سلسلے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔ برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے ملاقات کے دوران زیربحث آنے والے امور پر پاکستان کے موقف پر مفاہمت کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے برطانیہ کے پختہ عزم اور حمایت کا یقین دلایا۔ سرتاج عزیز نے نیوکلیئر سپلائیر گروپ کی رکنیت پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی نئے رکن کے لئے ایک باقاعدہ معیار پر مبنی سوچ ضروری ہے۔ برطانوی قومی سلامتی مشیر نے علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved