پیرغلام جلال الدین کے انتقال پرجامعہ اسلامیہ غوثیہ میں قرآن خوانی
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لندن (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری اورداربار عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف کے نیاز مند خصوصی علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی اطلاع کے مطابق پیر سید غلام محی الدین گیلانی المعروف حضور بابوجی کے پوتے پیر سید غلام معین الدین گیلانی المعروف لالہ جی کے نور نظر اور پیر سید غلام نصیر الدین نصیرکے برادر اصغر اور پیر سید غلام حسام الدین گیلانی کے برادرا کبر پیر سید مہر محی الدین رومی کے والد گرامی پیر سید غلام جلال الدین طویل علالت کے بعد شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں انتقال کرگئے ان کے انتقال کی خبر نہ صرف اندرون ملک بلکہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی نہایت ہی صدمہ سے سنی گئی۔ پیر صاحب دربار عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف کے زیب سجادہ اور بڑی علمی اور روحانی شخصیت کے مالک اور جلال و جمال کے حسین امتزاج اور اسم بامسمی تھے ان کے انتقال پر مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ و یورپ اینڈ اوورسیز کے تمام علماء کرام مشائخ و قائدین اور اہل سنت کے ممتاز علماء و خطباء نے مرحوم کی بلندی درجات اور آپ کے پورے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ علماء و مشائخ میں مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی ' علامہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی' علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی' علامہ صاحبزادہ سید مظہر حسین گیلانی' علامہ قاری واجد حسین چشتی' علامہ حافظ قاری محمد فاروق چشتی' علامہ مفتی محمد خان قادری' علامہ مفتی عبدالطیف قادری' علامہ مفتی عبدالرحمن نقشبندی' علامہ صاحبزادہ سید انور حسین کاظمی' علامہ صاحبزادہ سید نور احمد شاہ کاظمی' علامہ صاحبزادہ غلام جیلانی الازہری' علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی' علامہ قاری تجمل حسین چشتی' علامہ محمد ارشد جمیل' علامہ ساجد لطیف قادری' علامہ صاحبزادہ قاضی ضیاء المصطفیٰ چشتی' علامہ حافظ عبدالعزیز نقشبندی و دیگر شامل ہیں دریں اثناء جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں خصوصی طور پر قرآن خوانی اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا برطانیہ بھر کی مساجد میں پیر صاحب کی بلندی دجات کیلئے دعائیں کی گئیں۔ قرآن خوانی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved