چوہدری اشتیاق جٹ فیڈریشن یو کے کے چیف آرگنائزر مقرر
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کی معروف سیاسی و کاروباری اور سماجی شخصیت چوہدری محمد اشتیاق آف لڑی کو جٹ فیڈریشن (پاکستان و انٹرنیشنل) یو کے کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا گیا ہے جٹ فیڈریشن یو کے کے صدر چوہدری ہارون رشید گلشن نے چوہدری محمد اشتیاق آف لڑی کے چیف آرگنائزر بننے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد اشتیاق محنتی' مخلص اور باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جٹ فیڈریشن کی مضبوطی اور دیگر معاملات میں اہم کردار ادا کریں گے اور اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں گے۔ نومنتخب چیف آرگنائزر جٹ فیڈریشن یو کے چوہدری محمد اشتیاق نے کہا کہ ان کو جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ ان کو پورا کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ چوہدری محمد اشتیاق کو چیف آرگنائزر بننے پر چوہدری شہروز احمد جنگیاں کوٹلہ' ڈی سی چوہدری آصف علی' چوہدری طارق' چوہدری بشارت حسین' چوہدری تاج پوٹھی' چوہدری اظہر' چوہدری محمد اعظم' چوہدری سبیر حسین' چوہدری محمد صدیق اور دیگر نے مبارکباد بھی دی ہے۔ چوہدری اشتیاق


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved