میاں محمد بخش کی تعلیمات مشعل راہ ہیں،بشارت حسین،تاج پوٹھی
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ (نمائندہ خصوصی) چوہدری شیراز احمد جنگیاں کوٹلہ کا امام العارفین میاں محمد بخش ٹرسٹ یورپ کا سیکرٹری جنرل بننا خوش آئند ہے چوہدری شیراز احمد ایک محنتی' مخلص اور باصلاحیت نوجوان ہیں اور وہ ٹرسٹ کی مضبوطی اور مزید فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جٹ فیڈریشن سپکٹن کے صدر چوہدری بشارت حسین اور چوہدری تاج پوٹھی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد بخش کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دینی' فلاحی اور دکھی انسانیت کی خدمت کرکے روحانی اور قلبی سکون حاصل کرسکتے ہیں۔ چوہدری بشارت حسین اور چوہدری تاج پوٹھی نے کہا کہ ہم چوہدری شیراز احمد جنگیاں کوئلہ کو امام العارفین میاں محمد بخش ٹرسٹ یورپ کا سیکرٹری جنرل بننے پر مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ٹرسٹ کے تمام منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ بشارت ،تاج


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved