کونسلرعنصرعلی میرپورپہنچ گئے،شانداراستقبال کیاگیا
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم(پ ر )اسسٹنٹ لیڈر برمنگھم کونسل کو نسلر عنصر علی خان اپنے آبائی شہر میرپور پہنچ گئے میرپور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔اسسٹنٹ لیڈر برمنگھم کونسل کو نسلر عنصر علی خان سے مختلف سیاسی سماجی شخصیات کا ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ، سابق وزیر افسر شاہد، سابق صدر چیمبر آف کامرس عظیم مشتاق ، برطانیہ کے معروف صحافی ساجد یوسف ،جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب سجاد جرال ، ظہور رشید ، محمد شعبان ودیگر نے ملاقات کی اس موقع پر اسسٹنٹ لیڈر برمنگھم کونسل کو نسلر عنصر علی خان نے کہا کہ 6سال بعد اپنے دیس میں آیا اوور سیز سات سمندر پار رہنے کے باوجود ان کے دل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔دورہ پاکستان اور آز ادکشمیر کے دوران سیاسی سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقات کے ساتھ اوورسیزاور مختلف این جی اووز کی طرف سے کمیونٹی پروگراموں کا وزٹ کریں گئے ۔ انھوں نے کہا کہ جدید معیاری تعلیم ہی قوموں کی قدر بدل سکتی ہے ۔ برطانیہ اور پاکستان کے منقسم خاندان رشتوں کو مضبوط رکھنے کیلئے پاستان میں اپنے رشتہ داروں سے بچوں کی شادیاں کرتے مگر کم تعلیم یافتہ بچے وہاں کے ماحول کے ساتھ ایڈجسٹ نہیں ہو پاتے جس کی وجہ رشتے مضبوط ہونے کے بجائے مزید کمزور ہوجاتے ہین اور خاندانوں کے درمیان اختلافات کا سبب بنتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے خاص طور پر جن بچوں کی شادیاں یا برطانیہ میں ایڈجسٹ ہونا ان کی تعلیم اور ہنر ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں ۔والدین کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے اپنے بچوں کو جد ید اور معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ۔سابق صدر چیمبر آف کامرس عظیم مشتاق ، برطانیہ کے معروف صحافی ساجد یوسف ،جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب سجاد جرال ، ظہور رشید ، محمد شعبان ودیگر ن نے اسسٹنٹ لیڈر برمنگھم کونسل کو نسلر عنصر علی خان کی کمیونٹی خدمات کو زبدست الفاظ میں سراہا ۔انھوں نے کہا کہ اسسٹنٹ لیڈر برمنگھم کونسل کو نسلر عنصر علی خان کشمیر قوم کے ماتھے کا جھومر اور ان کی کمیونٹی خدمت قابل تعریف ہیں ۔ اوورسیز قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved